مردوں کو دھمکی نہیں پیار سے سمجھائیں گے کہ وہ خواتین کو عزت دیں، عظمیٰ بخاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وہ مردوں کو دھمکی کے بجائے پیار سے سمجھائیں کہ خواتین کو عزت دیں۔
خواتین کے عالمی دن (8 مارچ) کے موقع پر وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 8 مارچ کا دن ان کے لیے بہت اہم ہے، یہ دن ان کے لیے اس لیے خاص ہے کہ مریم نواز شریف پہلی خاتون وزیراعلیٰ بنی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز خواتین کے لیے جو اقدامات کرنے جا رہی ہے وہ قوم کو بتائیں گی، مریم نواز خواتین کے لیے سیفٹی ایپ کا افتتاح کریں گی۔
صوبائی وزیراطلاعات نے کہا کہ ’مردوں کو دھمکی نہیں پیار سے سمجھاؤں گی کہ خواتین گھر کا اہم حصہ ہوتا ہے، اس لیے مرد خواتین کو عزت دیں، عورت مارچ ہونا چاہیے۔ ’میں خواتین کے حقوق کی ہمیشہ داعی رہی ہوں۔‘
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا کام ہی احتجاج کرنا ہے، احتجاج آج بھی کوئی نیا کام نہیں ہوگا، ہم اپوزیشن کو مانتے ہیں، وہ بیٹھیں اور اپنا آئینی کردار ادا کریں۔‘