وقت آگیا ہے بڑے فیصلے کریں، پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہوگا، وزیراعظم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ سالوں میں پاکستان کو کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرنا ہوگا، ذاتیات سے بالاتر ہو کر نفرت کو ختم کرنا ہے۔
مظفرآباد دورے کے موقع پر متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بارشوں سے حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 20،20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، حکومت بغیر کسی تاخیرکے کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کرے گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قدرتی آفت کے باعث زخمی افراد کو 5،5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ جو مکانات جزوی تباہ ہوئے ہیں انہیں ساڑھے 3 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا، آزاد کشمیر میں قدرتی آفات سے 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے سامنے سرجھکانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، قدرتی آفت انسان کے بس سے باہر ہے۔ متاثرین کے گھروں کو آباد ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، این ڈی ایم اے کو کہا جہاں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہو استعمال کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ شدید متاثرہ علاقوں میں این ڈی ایم اے کو ہیلی کاپٹر مہیا کر رہے ہیں۔ پاکستان جلد اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ ٹیکس چور مافیا ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ہم بڑے فیصلے کریں، کڑوے فیصلے اشرافیہ کے لیے ہوں گے۔

Recent Posts

کرغستان طلبہ ہنگامہ آرائی: حالات معمول پر آنے تک پاکستانی طلبہ گھروں پررہیں: پاکستانی سفیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بشکیک میں مقامی اور غیر ملکی طلبہ کے درمیان جھگڑے کے بعد…

9 mins ago

کرغزستان میں مقامی اور غیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی، پاکستانی طلبہ بھی زد میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک کے مقامی اورغیرملکی طلبہ میں ہنگامہ آرائی ہوگئی…

13 mins ago

کسی بھول میں نہ رہیں، سرکاری املاک، اداروں اور محکموں کا دفاع کرنا جانتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری…

25 mins ago

وفاق اجازت دے تو ہم کوئلہ سے تین گرڈ اسٹیشن بنا سکتے ہیں، زمرک اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے زمرک اچکزئی کا کہنا تھا کہ…

31 mins ago

بلوچستان میں جبری گمشدگیاں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے، بی وائے سی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک مہینے سے مشکے…

42 mins ago

اپوزیشن لیڈر نے ایوان کی توہین کی، یہاں کوئی فضول گفتگو کرنے نہیں آتا، نور محمد دمڑ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی اجلاس میں صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر…

47 mins ago