لاہور (قدرت روزنامہ)9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال کا تبادلہ کردیا گیا ہے . ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے جج نوید اقبال کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے .
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج محمد نوید اقبال کا تبادلہ رحیم یار خان کردیا گیا ہے . یاد رہے کہ جج نوید اقبال 9 مئی واقعات، زمان پارک کیس میں گرفتار صحافی عمران ریاض کے کیس سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی ہے .
واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کا تبادلہ کردیا گیا تھا . انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کی جگہ ہی سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا تھا .
ان تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا تھا . یاد رہے کہ جج عبہر گل نے لاہور میں کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے خاندان کے مقدمات، 9 مئی کے واقعات بشمول جناح ہاؤس پر حملہ، مسلم لیگ (ن) کر رہنماؤں کی جانب سے اشتعال انگیز گفتگو کرنے کے مقدمے سمیت کئی اہم کیسز کی سماعت کی تھی .