ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا۔
شاندانہ گلزار کو ریاستی حکام کے خلاف اشتعال انگیز اور عوام کو اکسانے کی مہم چلانے پر 14 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے نوٹس کے مطابق شاندانہ گلزار حاضر نہ ہوئیں تو تصور کیا جائے گا کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔
ایف آئی اے نے شعیب مرزا کی تحریری شکایت پر شاندانہ گلزار کو نوٹس جاری کیا ہے ۔شاندانہ گلزار کو 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔