ہزار گنجی ، پب جی گیم میں ہارے پیسے وصول کرنے کیلئے بچے کا قتل، ملزم گرفتار


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایس پی سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ عدیل اکبر گجر نے کہا ہے کہ ہزار گنجی کلی رئیسانی سے18روز قبل اغوا ہونے والے تین سالہ بچے کی لاش برآمد کر کے اغوا کار و قاتل ملزم کو ایف آئی اے سائبر کرائم کے تعاون سے گرفتار کر لیا ہے ملزم مقتول بچے کا ہمسائیہ ہے سات لاکھ روپے تاﺅان کیلئے اغوا کیا لاکھوں روپے وصول بھی کئے ملزم بیس نیٹ پپ جی گیم میں اپنے والد کے چھ لاکھ روپے ہار گیا تھا
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیریس کرائم انوسٹی گیشن ونگہ کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی ایس پی ونگ راجہ عبدالقیوم انسپکٹر قاسم رودینی ، انسپکٹر محمد سعید، سب انسپکٹر نظام الدین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے
انہوں نے بتایا کہ 20فروری کو ہزار گنجی کے علاقے کلی رئیسانی کے رہائشی عبدالباقی کا تین سالہ بیٹا محمد جاوید گھر سے باہر کیا جو واپس نہیں آیا عبدالباقی نے 22فروری کو شالکوٹ تھانے میں بچے کے اغوا کا مقدمہ در ج کرایا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔حکام نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پب جی گیم سے دور رکھیں۔