سرفراز بگٹی سے سوئی سدرن اور کیسکو کے سربراہان کی ملاقات، عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت، جامع رپورٹ طلب


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے سوئی سدرن گیس کمپنی اور کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سربراہان کی ملاقات کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ہدایات جاری کی کہ کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے، رمضان المبارک میں گیس اور بجلی کی بندش سے گریز کیا جائے
علاوہ ازیں ۔سی ای او کو ہدایت جاری کی کہ سحر و افطار کے وقت ہر صورت گیس اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ زرعی شعبے کو درپیش برقی مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے، زمینداروں کے ساتھ مل بیٹھ کر بجلی کے مسائل حل کریں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے آئندہ ہفتے اجلاس میں پیش رفت سے متعلق جامع رپورٹ طلب کر لی۔