موسم کی صورتحال، آج سے 13مارچ کے دوران بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا، آج سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا، نئے سلسلے کے تحت 11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے .


محکمہ موسمیات کے پیشگوئی کے مطابق سندھ میں 10 اور 12 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے . محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب اور اسلام آباد میں 11 سے 14 مارچ کے دوران بارشوں اور چند مقامات پر ڑالہ باری کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے . . محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 15 مارچ کے درمیان خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے .

. .

متعلقہ خبریں