مظلوم طبقات ایک دوسرے کی طاقت بنتے رہیں تو کوئی طاقت انہیں محکموم نہیں رکھ سکتی، سمی دین


کراچی (قدرت روزنامہ) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی رہنما ڈاکٹر سمی دین بلوچ نے کہا ہے کہ محنت کش عورت مارچ اور عورت مارچ کراچی کے منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ ہمیں بھی نمائندگی کرنے کا حق دیا اور انھیں کامیاب پروگرام کرنے پر مبارک باد دیتی ہوں۔
امید کرتی ہوں آگے بھی ہم ایک دوسرے کا ساتھ دے کر جدوجہد کے کٹھن اور مشکلات کو ایک ساتھ مل کر مقابلہ کریں گے۔ جب مظلوم طبقات ایک دوسرے کی طاقت بنتے رہیں گے تو انھیں کوئی طاقت محکموم نہیں رکھ سکتی۔