یو ای اے میں طوفانی بارشیں، پارکس بند کردیئے گئے


دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی، عمان میں بھی طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے شہریوں کو گھروں میں محصور کردیا، ابو ظبی، فجیرا اور العین میں موسلادھار بارشوں کے بعد اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا، خراب موسم کے باعث ابوظبی میں تمام پارکس کو بند کردیا گیا۔متحدہ عرب امارات میں رات بھر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے ابوظبی، دبئی، شارجہ، راس الخیمہ اور عجمان میں علیحدہ علیحدہ شدت کے ساتھ بارش ریکارڈ کی، دبئی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔