’شاید کوئی نئی سیاسی جماعت بنالوں‘ سابق نگران وزیراعظم نے مستقبل کی منصوبہ بندی کرلی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق منصوبہ بندی کرلی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق نگران وزیراعظم نے اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید وہ کوئی نئی سیاسی جماعت بنالیں یا پھر کسی جماعت میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
اپنی کابینہ کی کارکردگی سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نگران حکومت میں فواد حسن فواد، محمد علی اور وزیر خزانہ شمشاد اختر کی کارکردگی سب سے بہتر رہی۔
انوارالحق کاکڑ بتایا کہ بین الاقوامی دوروں کے دوران تحائف میں انہیں صرف کھجوریں ہی ملیں اور کھانے پینے والی اشیا توشہ خانے میں جمع نہیں کرانی ہوتیں۔