پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کے الزامات کی تفتیش کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت اور شاندانہ گلزار کے الزامات کی تفتیش کی جائے . انہوں نے کہا کہ الزامات کی سنجیدہ اور شفاف تحقیقات کے بعد فیصلہ کیا جائے کہ ان کے الزامات درست ہیں یا نہیں .

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کے دوران علی محمد خان کو جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الزامات لگانے والوں کو ایف آئی اے میں بلایا گیا ہے . انہوں نے کہا کہ اگر ان کے پاس اپنے الزامات سے متعلق کوئی ثبوت ہے موجود ہے تو وہاں ثبوت پیش کیا جائے . عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے اور ٹک ٹاک کے لائکس حاصل کرنے کیلئے جھوٹے الزامات لگائے جاتے رہے تو ملک کا نقصان ہو گا . خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر آڈیو لیک کا الزام عائد کیا تھا . شاندانہ گلزار نے مبینہ آڈیو لیک میں پی ٹی آئی کے مقتول کارکن ظل شاہ کا ذکر کیا تھا . بعد ازاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کے کارکن شعیب مرزا کی درخواست پر شاندانہ گلزار کو طلب کرلیا تھا . دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے الزام لگایا تھا کہ مجھے کسی بھی وقت کہیں بھی قتل کیا جاسکتا ہے . پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو میں شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کی ایک سیاسی شخصیت نے بھارتی شہری جندال کے ذریعے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے . انہوں نے الزام لگایا کہ میرے قتل کیلئے دبئی میں اجرتی قاتلوں کو ایک لاکھ ڈالرز کی ادائیگی کردی گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں