کراچی:بیوی کی لاش ڈرم میں پھینک کر فرار ہونے والا شوہر گرفتار


کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ڈرم سے خاتون کی لاش برآمد ہونے پر شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق چنیسر گوٹھ کا رہائشی اپنی بیوی کی لاش پھینک کر فرار ہورہا تھا، پیٹرولنگ پولیس نے ملزم کا پیچھا کر کے کچھ فاصلے سے گرفتار کیا۔
اس واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو ممکنہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد مزید تفتیش جاری ہے۔
لاپتا لڑکی مل گئی
علاوہ ازیں کراچی کے علاقے پی آئی بی سے لاپتا ہونے والی لڑکی نارتھ کراچی انڈہ موڑ سے مل گئی۔
ایس ایس پی ایسٹ انویسٹی گیشن کے مطابق تین روز سے لاپتا 14سال کی لڑکی کو ملزمان سڑک پر چھوڑ کر فرار ہوئے۔
امیر مسعود کے مطابق واقعے کا مقدمہ بچی کے والد کی مدعیت میں درج ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔