گوادر میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گوادر میں رات سے جاری تیز بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا . موسلا دھار بارش سے زہران، سیسدی، چوڑ اور ملحقہ علاقوں کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں جبکہ دشت کی رابطہ سڑکیں ایک بار پھر بند ہو گئی ہیں .

دوسری جانب محکمۂ موسمیات کے مطابق آج سے 13 مارچ تک بلوچستان کے 28 اضلاع میں بارشوں اور زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ اور قلعہ سیف اللّٰہ کے پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے . پی ڈی ایم اے بلوچستان نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے . . .

متعلقہ خبریں