چیک ری پبلک کی ماڈل نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یورپی ملک چیک ری پبلک کی کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیت لیا . غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے بھارت کے شہر ممبئی میں ایک تقریب ہوئی جس میں کئی ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی .

رپورٹس کے مطابق چیک ری پبلک کی 25 سالہ کرسٹینا پیزکووا نے مِس ورلڈ 2024ء کا ٹائٹل جیتا جبکہ مِس لبنان یاسمینہ زیتون رنر اپ قرار پائیں . اس موقع پر پولینڈ سے تعلق رکھنے والی سابق مِس ورلڈ کیرولینا بیلاوسکا نے نئی مِس ورلڈ کو تاج پہنایا . کرسٹینا پیزکووا چیک ری پبلک کی دوسری خاتون ہیں جنہوں نے مِس ورلڈ کا ٹائٹل جیتا ہے، اس سے قبل 2006ء میں چیک ری پبلک کی حسینا یہ ٹائٹل جیت چکی ہیں . غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹینا پیزکووا ایک ماڈل ہیں اور وہ قانون اور بزنس کی تعلیم مکمل کر رہی ہیں . . .

متعلقہ خبریں