بارش متاثرہ بلوچستان کے لوگوں کو سعودی امداد کی فراہمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متاثرینِ بلوچستان کے لیے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر دیا گیا . اسلام آباد میں سعودی سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کے بارش سے متاثرین افراد کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں .

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے، گوادر میں بارشوں سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے، یہاں کبھی اتنی بارش نہیں ہوئی جتنی اس بار ریکارڈ کی گئی . انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین اور سعودی حکومت کا امداد پر شکریہ ادا کرتا ہوں . اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے . . .

متعلقہ خبریں