اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متاثرینِ بلوچستان کے لیے سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر دیا گیا۔
اسلام آباد میں سعودی سفیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ گوادر کے بارش سے متاثرین افراد کی امداد کے لیے سعودی عرب کی طرف سے امدادی سامان فراہم کر رہے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اگلے 20 دن میں ایک ایک فشر مین کے نقصان کا ازالہ کریں گے، گوادر میں بارشوں سے بہت بڑی تباہی ہوئی ہے، یہاں کبھی اتنی بارش نہیں ہوئی جتنی اس بار ریکارڈ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین اور سعودی حکومت کا امداد پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اس موقع پر سعودی سفیر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی بھائیوں کی بھرپور مدد کریں گے۔
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…