سندھ
کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس سے شہر قائد کا موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج اور کل بوندا باندی کی پیشگوئی کی تھی جس کے بعد اب شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
ناظم آباد، نیو کراچی، سرجانی ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، میٹروویل اور صدر و اطراف کے علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر کا مطلع بیشتر وقت ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ مسلسل بلوچستان پر اثرانداز ہورہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیر اثر دیہی سندھ کے اضلاع جامشورو، دادو، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ سمیت دیگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔