چینی صدر شی جن پنگ کی آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر چین شی جن پنگ نے آصف زرداری کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے . نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاک چین آہنی دوستی تاریخ کا انتخاب اور عوام کا قیمتی خزانہ ہے،چین اور پاکستان اچھےدوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں، دونوں ملکوں نے سی پیک کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کئے ،پاکستان اور چین نے قریبی اعلیٰ سطح کے تبادلے برقرار رکھے،دونوں ممالک نے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی .

شی جن پنگ کا مزید کہناتھا کہ چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید نمایاں ہوگئی ہے،مختلف شعبوں میں عملی تعاون آگےبڑھانے کیلئے صدر زرداری کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں . . .

متعلقہ خبریں