کراچی؛سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی، ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6بچے جھلس گئے
کراچی(قدرت روزنامہ)کراچی میں سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں آتشزدگی سے ہیڈ کانسٹیبل، اہلیہ اور 6بچے جھلس گئے ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل کے رہائشی کوارٹر میں گیس کے اخراج سے آگ لگ گئی ،آگ لگنے سے ہیڈکانسٹیبل، اہلیہ اور 6بچے جھلس گئے،زخمی پولیس اہلکار، اہلیہ اور دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ جھلس کر زخمی چار بچوں کی حالت خطے سے باہر ہے،زخمی افراد سول بزنس سینٹر منتقل کردیئے گئے ہیں،دوسری جانب آگ لگنے سے گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔