تعلیم یافتہ نوجوانوں نے پی ٹی آئی، ناخواندہ طبقے نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا: سروے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گیلپ پاکستان کے ایگزٹ پول سروے میں انکشاف ہو ا ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں تعلیم یافتہ نوجوانوں نے تحریک انصاف کو ووٹ دیا . گیلپ پاکستان کے تازہ ترین سروے کے مطابق تعلیم یافتہ نوجوانوں میں تحریک انصاف جبکہ ناخواندہ اور مڈل پاس ووٹر ز میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو زیادہ حمایت ملی .

پی ٹی آئی کے 41 فیصد ووٹرز میں 18سے 24 سال کے ہائی اسکول یا اس سے زیادہ تعلیم یافتہ نوجوان شامل ہیں جبکہ ن لیگ کو اس طبقے کے 21 فیصد نے ووٹ دیا . سروے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز ڈگری رکھنے والوں میں 35فیصد پی ٹی آئی کے ووٹر ، ن لیگ کو 15فیصد اور 10فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا کہا . ادھر ناخواندہ افراد میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک زیادہ نظر آیا، 29 فیصد نے ن لیگ اور 23 فیصد نے پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا جبکہ پی ٹی آئی 21 فیصد ناخواندہ افراد کا ووٹ حاصل کر سکی . سروے کے مطابق مڈل پاس افراد میں 31 فیصد ووٹرز ن لیگ کے ساتھ جبکہ 26 فیصد نے پی ٹی آئی اور 15فیصد نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا . . .

متعلقہ خبریں