اسلام آباد

آننت امبانی کی پری ویڈینگ تقریبات میں کتنا خرچ آیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں


ممبئی(قدرت روزنامہ)آننت امبانی کی پری ویڈینگ تقریبات میں ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنےآگئی ہیں۔
روزنامہ جنگ نے برطانوی اخبار ڈیلی میل کے حوالے سے بتایاکہ بھارتی ارب پتی ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریبات پر 41ارب 82کروڑ روپے (150 ملین ڈالر) کےا خراجات آئے، ابھی شادی کی تقریب جولائی میں ہونا باقی ہے۔
مکیش کی اہلیہ نیتا امبانی کا زیورات کے انتخاب میں کوئی ثانی نہیں ،ٹائمز آف انڈیا کے مطابق تقریبات میں انہوں نے زمرد اور ہیروں کا جوہار پہن رکھا ہے، اس کی مالیت تقریباً 16ارب 81کروڑ روپے(500کروڑ بھارتی روپے) بتائی گئی ہے ۔ ہار کیساتھ انہوں نے شاندار بالیاں، چوڑیاں اور انگوٹھیاں بھی پہن رکھی ہیں۔ 52 عشاریہ58قیراط کی ’مرر آف پیراڈائز‘ نامی ہیروں کی انگوٹھی کی قیمت ایک ارب 78کروڑ روپے (53کروڑ بھارتی روپے)ہے۔
تقریبات کے دوران کی وائرل ویڈیو میں زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا اننت امبانی کی ’’رچرڈ مل‘‘ ٹائم پیس (گھڑی) دیکھ کر دنگ رہ جاتے ہیں۔پریسلا نے اننت کی گھڑی دیکھ کر اس کا ماڈل اور برانڈ جیسی گھڑی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ رپورٹ کے مطابق اس گھڑی میں’’آٹھ ہزار قیراط سونا اور ہیرے جڑے‘‘ہوئے ہیں اور اس کی قیمت 61کروڑ روپے(18.2 کروڑ بھارتی روپے)سے بھی زائدہے ۔
بلوم برگ کے مطابق اس سے پہلے 2018 میں امبانی نے اپنی بیٹی ایشا کی شادی کو بھارت کی سب سے مہنگی شادی بنا دیا تھا ،اس پر27ارب70کروڑ روپے (سو ملین ڈالر) کے اخراجات ہوئے ۔

متعلقہ خبریں