پشاور؛ بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک زخمی


پشاور(قدرت روزنامہ) بورڈ بازار کے قریب دھماکے کے باعث 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد زخمی ہوگیا جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق زخمی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف پہنچ گئی، علاقے کے اطراف سرچ آپریشن کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو میں ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال ہوا لیکن ہدف کون تھا یہ کہنا قبل از وقت ہے البتہ تفتیش کر رہے ہیں۔ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ بم ڈسپوزل یونٹ رپورٹ کے مطابق دھماکا خودکش نہیں تھا بلکہ بارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا۔
تفتیشی ٹیم کے مطابق ھماکے میں کوئی سویلین جاں بحق نہیں ہوا بلکہ موٹر سائیکل پر سوار دہشتگرد خود ہی بارودی مواد کا شکار ہوگئے، ٹارگٹ سے پہلے موٹر سائیکل سواروں پر بارودی مواد پھٹ گیا اور دو دہشت گرد مارے گئے، گرفتار دہشت گرد کی عمر 28 سے 30 سال کے درمیان ہے، مزید معلومات تحقیق کے بعد سامنے لائی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔ وزیراعظم نے دہشتگرد حملہ ناکام بنانے پر پشاور پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہم بڑے نقصان سے بچ گئے اور دہشت گرد جہنم واصل ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پولیس اور سیکیورٹی فورسز ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رہی ہیں، دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

29 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

33 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

42 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

48 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago