چین کی آصف زرداری کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد


بیجنگ(قدرت روزنامہ) چین کے صدر شی جنپنگ نے آصف علی زرداری کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے پیغام میں صدر شی جنپنگ نے کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی، دوست، شراکت دار اور بھائی ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان بھی تعلقات مثالی اور آہنی ہیں۔
چینی رہنما نے مزید کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں اور روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔ پاکستان کی وسیع تر ترقی کے لیے صدر زرداری کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
چینی صدر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ دونوں ممالک نے حالیہ برسوں میں قریبی تعلقات کو برقرار رکھا اور اپنے اپنے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کی۔
صدر شی جنپنگ نے یہ بھی کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرتے ہوئے خطے کی ترقی کے لیے مزید کام کیا ہے۔
صدر شی جنپنگ نے کہا کہ دنیا کو ایک صدی میں نظر نہ آنے والی تیز رفتار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کی وجہ سے چین پاکستان تعلقات کی تزویراتی اہمیت مزید ہمیت کی حامل ہوگئی۔

Recent Posts

پاکستان نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ سکواڈ کیلئے 15 کھلاڑیوں کے نام فائنل کر لیئے ، کون کون شامل ؟ جانئے

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بوڈ نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ کے 15…

8 mins ago

حکومت کی نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع خارج کرنے کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ سے نان فائلرز کی موبائل…

8 mins ago

ماہرہ خان نے سٹیج پر اپنے اوپر ’نامعلوم چیز‘ پھینکنے والے شخص کو انتہائی خوبصورت جواب دیدیا

لاہور (قدرت روزنامہ )کوئٹہ میں ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے دوران پیش آنے والے…

15 mins ago

فواد خان جیسے بڑے اداکاروں سے میرا موازانہ قابلِ فخر ہے، بھارتی اداکار

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی : دی ڈائمنڈ…

19 mins ago

کیریبیئنز آج بھی سوئنگ کے سلطان ’وسیم اکرم‘ کے سحر میں مبتلا

کراچی(قدرت روزنامہ)کیریبیئنز ابھی تک سابق سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے سحر میں مبتلا ہیں۔…

29 mins ago

سبزی خوروں کی غذاؤں اور بہتر صحت کے درمیان تعلق کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک نئے تجزیے کے مطابق سبزی خوروں کی غذاؤں کا تعلق بہتر…

34 mins ago