لاہور میں پی ٹی آئی کا احتجاج؛ لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ گرفتار


لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ اور سلمان اکرم راجہ کو پولیس نے لاہور میں احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا۔
بیٹا بلک شیر کھوسہ نے بتایا کہ والد لطیف کھوسہ کو پولیس نے صدر گول چکر سے گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتاری کے وقت لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ میں اس وقت پولیس کی حراست میں ہوں۔
تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ کو بھی پولیس نے اچھرہ سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ایڈوکیٹ محمد مہر سلیم کو کارکنان سمیت گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی کا لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں احتجاج جاری ہے۔