راولپنڈی؛ والدین پر تشدد اور گالم گلوچ کرنے والا ناخلف بیٹا گرفتار


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والدین پر تشدد اور گالم گلوچ کرنے والے ناخلف بیٹے کو گرفتار کرلیا .
پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈینینس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کیا .

مدعیہ مقدمہ کے مطابق میرا بیٹا بالاج مجھ پر اور اپنے والد پر تشدد اور گالم گلوچ کرتا ہے .
ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، والدین جیسی عظیم ہستی سے ناروا سلوک ناقابل تصور اور افسوس ناک ہے .

. .

متعلقہ خبریں