وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خصوصی رمضان پیکیج کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ماہِ رمضان میں عوام کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کر دیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم ساڑھے7 سے بڑھا کر ساڑھے 12 ارب روپے کر دیا ہے۔انہوں نے رمضان ریلیف پیکیج کا حجم بڑھانے کے ساتھ دائرہ کار بھی بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے یوٹیلٹی اسٹورز اور بی آئی ایس پی کے ساتھ موبائل یونٹس بھی کھانے پینے کی سستی اشیاء دیں گے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ غریب، نادار اور مستحق افراد تک رمضان ریلیف پیکیج پہنچایا جائے۔ابتدائی طور پر 1200 موبائل پوائنٹس اور 300 مستقل پیکیج ریلیف مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔
یکم سے اختتامِ رمضان تک ریلیف پیکیج میں عام بازار سے کم نرخ پر اشیاء دی جائیں گی۔متعین مقامات کے علاوہ ٹرک مختلف علاقوں میں غریب عوام کو سستی اشیاء پہنچائیں گے جبکہ موبائل ایپ کے استعمال کی رہنمائی کے لیے خصوصی ویڈیو بھی جاری کی جائے گی۔
ڈیجیٹل ٹیکنالوجی والا ڈیش بورڈ بنایا جا رہا ہے تاکہ موبائل آٹے کی فروخت کی نگرانی ہو سکے۔اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ موبائل یونٹس کے ایک سے دوسرے مقام منتقلی کے دوران آٹے کی فراہمی جاری رہے گی اور موبائل اور لائیو فوٹیج سے آٹے کی تقسیم کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
ریلیف پیکیج کے ذریعے 3 کروڑ 96 لاکھ خاندانوں کو رمضان میں سستے داموں کھانے پینے کی اشیاء دی جائیں گی۔رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مستحق افراد کو بازار سے 30 فیصد سستی اشیاء دی جائیں گی۔
آٹے پر فی کلو 77 روپے اور گھی پر 70 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم نے7 مارچ کو ساڑھے 7 ارب روپے سبسڈی سے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کیا تھا۔

Recent Posts

شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس؛ سیکرٹری دفاع کو ایجنسیوں سے رپورٹس لیکر جمع کروانے کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلام آبا ہائی کورٹ نے شاعر احمد فرہاد لاپتا کیس میں سیکریٹٰری…

3 mins ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے ہونے والے ہمفسر کیلئے اہم اور لازمی شرط رکھ دی

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو اداکارہ، ماڈل و معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا نے انکشاف…

14 mins ago

شعیب ملک اہلیہ ثناء جاوید کے ساتھ ہنی مون منانے کس ملک پہنچ گئے؟ تصاویر سامنے آ گئیں

نیویارک (قدرت روزنامہ) پاکستانی خوبرو معروف اداکارہ ثناء جاوید اور کرکٹر شعیب آج کل سب…

21 mins ago

ڈیوٹی، ٹیکسز ادائیگی پر 248 موبائل ڈیوائسز ان بلاک

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے کہاہے کہ 248 موبائل ڈیوائسز کو ایف بی…

23 mins ago

فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کو توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹسز، سپریم کورٹ طلب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے فیصل واوڈا اور مصطفیٰ کمال کو توہین…

40 mins ago

موقف پر کھڑا ہوں، گردن کٹوادوں گا، پیچھے نہیں ہٹوں گا، فیصل واوڈا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے موقف پر کھڑا ہوں،…

57 mins ago