موسم بدلنے والا ہے، جلد کپتان آنے والا ہے، فیصل جاوید
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہاں کا موسم بدلنے والا ہے، جلد کپتان آنے والا ہے۔ یہ بات پشاور میں سینیٹر فیصل جاوید نے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے قوم کو اور قوم نے بانیٔ پی ٹی آئی کو مایوس نہیں کیا، پی ٹی آئی نے کے پی میں ہیٹرک کی۔فیصل جاویدنے مزید کہا ہے کہ زندگی کا پہلا جلسہ ہے جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام پی ٹی آئی لیڈرز کو رہا کریں، عوامی مینڈیٹ کو بحال کیا جائے، قوم نے فارم 47 کی حکومت کو مسترد کر دیا۔