پی ایس ایل 9،’پلے آف مرحلے‘ کیلئے ٹیمیں فائنل ہو گئیں
کراچی(قدرت روزنامہ)پی ایس ایل 9 کے پلے آف مرحلے کے لیے ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نےپلے آف مرحلے کیلئے سب سے پہلے کوالیفائی کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپلے آف مرحلےمیں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاور زلمی پہلے ہی اگلے مرحلے میں جگہ بنا چکی ہیں ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آج کے میچ میں لاہور قلندرز کو شکست دیتے ہوئے پلے آف مرحلے میں جگہ بنائی جبکہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سیزن سے باہر ہو گئیں ہیں ۔لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے اس سیز ن میں صرف ایک ہی میچ جیتا ۔