فرح خان نے کترینہ کیف کو کاسٹ کرنے میں ہچکچاہٹ کی وجہ بتادی
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی مشہور کریو گرافر اور ہدایت کارہ فرح خان کا کہنا ہےکہ وہ فلم تیس مار خان میں کترینہ کیف کو ابتدا میں کاسٹ کرتے ہوئے ہچکچاہٹ کا شکار تھیں۔
انہوں نے کترینہ کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے اپنی ہچکچاہٹ کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تو میں جس کی چوائس کرنا ہوتی ہے اس تھوڑا دور رہتی ہوں۔لیکن جب میں نے تیس مار خان میں اسے (کترینہ کو) لیا تو اسکی ظاہری وجہ یہ تھی کہ وہ اکشے کے ساتھ چھ سات فلموں میں کام کرچکی تھی، پھر میں اگر مگر میں تھی لیکن گھوم پھر کر وہیں آئی۔
فرح خان نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ فلم کی ناکامی کے باوجود اسکا گانا شیلا کی جوانی ہٹ ہوا۔