صدر آصف زرداری با ضابطہ طور پرصاحبزادی آصفہ بھٹو کو خاتون اول ڈکلیئر کریں گے . آصفہ بھٹو کو خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں . عام طور خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو جاتا ہے . عام انتخابات 2024کے لیے آصفہ بھٹو نے پاکستان پیپلزپارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول بھٹو زرداری کا بھرپور ساتھ دیا . آصفہ بھٹو زرداری پاکستان کی بڑی اورجمہوری جماعت پیپلز پارٹی کے سیاسی گھرانے کا حصہ ہیں وہ 3فروری 1993کو پیدا ہوئیں . وہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں . آصفہ بھٹو ،بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن ہیں . وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذو الفقار علی بھٹو اور ایرانی نژاد نصرت بھٹو کی نواسی اور شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کی بھانجی ہیں . وہ اپنے والد کے سب سے قریب رہیں ، آصف علی زرداری کے جیل کے دنوں میں اور عدالتوں میں پیشی کے وقت بھی آصف علی زرداری کی گود میں ہمیشہ وہی نظر آتی تھیں . گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں بھی وہ اپنے والد کے ہمراہ ان کے بازو میں اپنا بازو ڈال کر چل رہی تھیں . بختاور بھٹو نے اس تصویر کو ٹیگ بھی کیا . . .
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ بھٹو کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کیا ہے . پارٹی ذ رائع کے مطابق آصفہ بھٹوز رداری کو خاتون اول کا درجہ دیا جائےگا .
متعلقہ خبریں