کیٹ مڈلٹن کا سرجری کے بعد پہلا پیغام


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برطانیہ کی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے سرجری کے بعد اپنے پہلے پیغام میں عوام کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن کی جنوری میں پیٹ کی سرجری ہوئی تھی۔
کیٹ مڈلٹن نے ماؤں کے عالمی دن پر مبارک باد بھی دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کیٹ نے سوشل میڈیا پر اپنے تینوں بچوں کے ہمراہ تصویر بھی پوسٹ کی۔