بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت آج 11 بجے مقرر
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج 11 بجے مقرر کر دی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی کے واقعات پر قائم 6 کیسز جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدوں کے کیسز کے سلسلے میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سِپرا کی عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف پیش ہوئے۔
وکیلِ صفائی خالد یوسف نے عدالت کو بتایا کہ ضمانت کی درخواستوں پر آج دلائل دیں گے۔
انہوں نے استدعا کی کہ وکیل سلمان صفدر لاہور سے آ رہے ہیں، لہٰذا کچھ وقت دیا جائے۔
عدالت نے ان کی یہ درخواست منظور کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی و بشریٰ بی بی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 11 بجے مقرر کر دی۔