حرمین شریفین؛ رمضان المبارک کی پہلی تراویح میں لاکھوں افرادکی شرکت

مکہ معظمہ(قدرت روزنامہ)مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں لاکھوں نمازیوں نے رمضان المبارک کی پہلی تراویح ادا کی . سعودی عرب میں آج پہلا روزہ ہے .

رمضان المبارک کے آغاز پر گزشتہ رات لاکھوں افراد نے حرمین شریفین میں نماز تراویح ادا کی . مسجد قبلتین اور مسجد قبا میں بھی پہلی تراویح ادا کی گئی . مسجد الحرام میں مکہ مکرمہ کے باہر سے آنے والے زائرین کے لیے پانچ پبلک ٹرانسپورٹ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں . رواں سال بھی رمضان المبارک کے دوران مکہ معظمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے لیے روزانہ ٹرین سروس چلائی جائے گی . شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے تمام شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دی ہے . . .

متعلقہ خبریں