پہلا ایٹم بم بنانے والی ٹیم کے سربراہ پربنی فلم نے 7 آسکرایوارڈز جیت لیے

لاس اینجلس(قدرت روزنامہ)دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ پر بنی فلم ’اوپن ہیمر‘ نے 96 ویں آسکر ایوارڈزمیں 7 ایوارڈز جیت لیے . امریکی میڈیا کے مطابق فلم اوپن ہیمر کے اداکار کیلین مرفی کو بہترین اداکار کی ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا .

فلم نے بہترین پکچر، بہترین اداکار، بہترین سپورٹنگ اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈرز بھی اپنے نام کیے . حیرت انگیز طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی اور بزنس کرنے والی فلم ” باربی” آسکر ایوارڈز کی صرف ایک ٹرافی جیت سکی . آسکر ایوارڈ جیتنے والے ڈائرکٹر اورہالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کی . . .

متعلقہ خبریں