انٹر بینک: ڈالر 278 روپے90 پیسے کا ہو گیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر صرف 14 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے کا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج: مثبت آغاز ملے جلے رجحان میں تبدیل
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 854 پر آ گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔