انٹر بینک: ڈالر 278 روپے90 پیسے کا ہو گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر صرف 14 پیسے سستا ہوا ہے . انٹر بینک میں ڈالر 14 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 90 پیسے کا ہو گیا .

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 279 روپے 4 پیسے کا تھا . اسٹاک ایکسچینج: مثبت آغاز ملے جلے رجحان میں تبدیل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز ہوا جو بعد میں ملے جلے رجحان میں تبدیل ہو گیا . پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 854 پر آ گیا . گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس 65 ہزار 793 پوائنٹس پر بند ہوا تھا . . .

متعلقہ خبریں