صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں گارڈ آف آنر
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)صدر مملکت آصف علی زرداری ایوان صدر میں پاکستان کی مسلح افواج کے دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
گارڈ آف آنر کی تقریب میں صدر مملکت کے اعزاز میں ترانہ بجایا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو تقریب میں شریک ہوئے۔
آصف زرداری روایتی انداز میں صدارتی بھگی میں سوار ہو کر ایوان صدر پہنچے جہاں مسلح افواج کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
صدر مملکت کی جانب سے اپنی بیٹی کو خاتون اول بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔