بارشوں کے پانی کے اخراج کے لئے ندی نالوں سے ہر طرح کی تجاوزات اور رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کوئٹہ اور صوبے کے دیگر علاقوں میں بارشوں اور برف باری کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے , ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
کمشنر / ایڈمنسٹریٹر ،ڈپٹی کمشنر سمیت تمام انتظامی افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
تمام ڈپٹی کمشنرز اور میونسپل سربراہان آبادی سے بارشوں کے پانی کے اخراج کے لئے فوری اقدامات اٹھائیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
بندش کی صورت میں ذرائع مواصلات کی بحالی کیلئے سائٹس پر ہیوی مشینری تیار رکھی جائے ، میر سرفراز بگٹی کی ہدایت
بارشوں کے پانی کے اخراج کے لئے ندی نالوں سے ہر طرح کی تجاوزات اور رکاوٹیں دور کی جائیں، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
کنٹرول روم سے تمام تر صورتحال کو مانیٹر کرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں کوئیک رسپانس دیا جائے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
نشیبی علاقوں سے بارشوں کے پانی کو نکالنے کے لئے میونسپل سروسز کو متحرک کیا جائے، میر سرفراز بگٹی
کیسکو کا عملہ متحرک رہے برقی نظام کی بحالی کے ساتھ برقی تنصیبات پر نظر رکھی جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان
بارشوں کی صورتحال میں عوام بھی احتیاط برتیں ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
عوام پانی کے اخراجی راستوں، کچی و بوسیدہ دیواروں و تعمیرات اور برقی تنصیاب سے دور رہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان