48 سینیٹرز کے ریٹائرمنٹ کے بعد کس پارٹی کی نشستیں زیادہ ہوں گی؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایوان بالا کے 48 یعنی نصف سے زائد سینیٹرز آج 11 مارچ کو ریٹائر ہو رہے ہیں، ان میں سے بیشتر یعنی 12 سینیٹرز کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے، ن لیگ کے 11 سینیٹر، پاکستان تحریک انصاف کے 7 سینیٹر، بلوچستان عوامی پارٹی کے 6، جمیعت علماء اسلام اور نیشنل پارٹی کے 2 دو سینیٹر، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور جماعت اسلامی کا ایک ایک سینیٹر اپنی مدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوجائیں گے۔
سینیٹ آف پاکستان کے مطابق اس وقت کل سینیٹرز کی تعداد 93 ہے، ان میں سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف ڈاکٹر وسیم سجاد، پی ٹی آئی کے اعظم سواتی، جماعت اسلامی کے مشتاق احمد، پیپلز پارٹی کے رضا ربانی سمیت 48 سینیٹرز اپنی 6 سالہ مدت مکمل کر کے آج رات 10 بجے ریٹائر ہو جائیں گے۔
48 سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھی سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف ہی ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہے، جبکہ 7 سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایوان بالا میں پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 17 رہ جائے گی۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد فی الحال 21 ہے لیکن 12 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے کے بعد پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 9 رہ جائے گی اسی طرح مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 18 ہے جو 11 سینیٹرز کے ریٹائر ہونے کے بعد 7 رہ جائے گی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 12 ہے، 6 سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد باپ سے وابستہ سینیٹرز کی تعداد 6 رہ جائے گی، جمیعت علماء اسلام کے 5 سینیٹرز میں سے 2 کے ریٹائر ہونے کے بعد جے یو آئی کے سینیٹرز کی تعداد 3 رہ جائے گی، جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے 3 میں سے ایک سینیٹر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی ایوان بالا میں تعداد 2 رہ جائے گی۔
48 سینیٹرز کی ریٹائرمنٹ کے بعد سینیٹ میں اسلام آباد سے 2 نشستیں، پنجاب سے 12، خیبرپختونخوا سے 11، سندھ سے 12 اور بلوچستان سے 11 نشستیں خالی ہوں گی، اس کے علاوہ صوبہ پنجاب اور سندھ سے اقلیتوں کی بھی ایک ایک نشست خالی ہو جائے گی، الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کا انعقاد اپریل کے اوائل میں ہو گا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

4 hours ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

4 hours ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

4 hours ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

5 hours ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

5 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

5 hours ago