ننھا وی لاگر رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ: ’ اب شیراز کی قابلیت کو بیچا جائے گا‘ صارفین کی تنقید


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گلگت سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے کم عمر بلاگر محمد شیراز اپنے منفرد انداز سے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ ان کے یوٹیوب پر 5 ملین سے زائد سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 1 ملین فالوورز ہیں۔ پاکستان کے کم عمر یوٹیوبر کے یوٹیوب چینل کا نام ’شیرازی ویلیج وی لاگز‘ ہے جس میں وہ اکثر وی لاگز اپنی بہن مسکان کے ساتھ بناتے نظر آتے ہیں۔
شیراز کو اب نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانمیشن ’شانِ رمضان‘ کا باقاعدہ حصہ بنا لیا گیا ہے جس پر صارفین کی جانب سے ٹی وی چینل کو تنقید کا سامنا ہے۔


ایک صارف نے لکھا کہ اب شیراز کی قابلیت کو بیچا جائے گا اور اس کی ذہن سازی کی جائے گی۔


ٹیپو سلطان لکھتے ہیں کہ یہ لوگ اپنے چینل کی پی آر کے لیے ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں۔


ایک ایکس صارف نے لکھا کہ شانِ رمضان کا نیا مہمان اب شیراز ہو گا، احمد شاہ کے بعد اب ننھا وی لاگر شیراز بھی وسیم بادامی لے اڑے، انہوں نے مزید لکھا کہ سمجھایا بھی تھا کہ اپنے بچے کو اے آر وائی والوں سے دور رکھنا لیکن نہیں۔


اس سے قبل ’پیچھے تو دیکھو‘ سے مشہور ہونے والے معروف سوشل میڈیا چائلڈ اسٹار احمد شاہ کو بھی نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ بنایا گیا تھا جس پر صارفین کی جانب سے ٹی وی چینلز کو تنیقد کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ انتہائی کم عمری میں انہیں کئی کئی گھنٹے ٹی وی سیٹ پر بٹھا کر ان کے ساتھ مذاق کیا جاتا ہے۔
احمد شاہ نے 2019 کے آغاز میں سوشل میڈیا پر اس وقت شہرت حاصل کی تھی جب انہیں کچھ مزاحیہ ویڈیوز میں ‘پیچھے تو دیکھو’ جیسے ڈائیلاگ بولتے ہوئے دیکھا گیا۔ اور یہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ان کو متعدد مارننگ اور گیم شوز میں بلایا گیا تھا
واضح رہے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے 7 سالہ وی لاگر محمد شیراز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرخوب وائرل ہیں، کچھ روز قبل محمد شیراز نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لگائی جس میں وہ گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ کم ہونے کا گلہ کررہے تھے، ان کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاک فوج کی جانب سے ان کو جدید وی لاگنگ آلات اور انٹرنیٹ ڈیوائس تحفہ میں دی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں