سابق چیئرمین پی ٹی آئی میرا لیڈر تھا ہے اور رہے گا،سابق صدر مملکت


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے، معیشت زوال پذیر ہو رہی ہے، منڈیٹ کی عزت کرنا سب پر ضروری ہے۔ سابق چیئرمین پی ٹی آئی پر200 سے زائد مقدمات ہیں، پاکستان کو جوڑنے کیلئے بانی تحریک انصاف کو رہا کرنا ضروری ہے۔
کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی نے کہاکہ ملک کی سیاست ،حالات کو بہتر بنانے کیلئے منڈیٹ کو تسلیم کرنا ہوگا، میں نے ملک کے لئے مشکلات کاسامنا کیا ، مجھے کسی سے کوئی شکایت نہیں ہے۔
سر کے بل کھڑے ہو کر معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی ، میں نے پوری کوشش کی ، مجھے خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی۔
سابق صدر نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنی پارٹی کے اصولوں پر پابند ر ہا ، پارٹی کا بنیادی اصول کرپشن کے خلاف تھا میں اس پر قائم رہا ۔ میری کوشش رہی ہے کہ ملک کو جوڑا جائے اور ترقی کی راہ پر گامزن کیاجائے۔
میں نے جس مینڈیٹ کا اظہار کیا ہے ، ملک کو جوڑنے کے لیے سیاسی مینڈیٹ تسلیم کیاجائے۔عارف علوی نے کہاکہ اگر میرے خلاف کوئی آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلاتاہے تو چلائے، میں الزام لگانے والوں کو کہتاہوں میرے خلاف عدالت میں جائیں، لیکن میں پھر بھی یہ کہوں گا کہ سیاسی کشیدگی ختم ہونی چاہیے، بے بنیاد الزامات نہ لگائے جائیں۔
انکا کہنا تھا کہ میں سابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے جلد ملاقات کروں گا،اس کے لیے اپنے وکلا کو عدالت میں درخواست دینے کاکہہ دیاہے۔ میں نے 9مئی کے واقعات پر ہونے والی توڑ پھوڑ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی تھی ۔
سابق صدر کا مزید کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی میرا لیڈر تھا ہے اور رہے گا، میں نے بانی تحریک انصاف کو مشورہ دیا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی نہ توڑیں۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

30 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

34 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

43 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

49 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

1 hour ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago