انور مقصود نے اپنے اغوا ءہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی


کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کے لیجنڈری سکرپٹ رائٹر، میزبان اور مزاح نگار انور مقصود نے اپنے اغوا ءہونے سے متعلق خبروں کی تردید کردی،انور مقصود نے طنز و مزاح کے انداز میں ویڈیو جاری کرکے خبروں کی تردید کی۔
انور مقصود کاکہنا تھا زخم ہوتے ہڈی ٹوٹی ہوتی تو بریانی کیسے بناتا،ابھی بریانی بنا رہا ہوں ورنہ کوئی اور میرے لئے بریانی بتاتا،مداحوں سے درخواست ہے ایسی جعلی خبروں پر کان نہ دھریں،میرا نہ تو سوشل میڈیا پر کوئی اکاؤنٹ ہے اور نہ میں سوشل میڈیا دیکھتا ہوں۔