یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کردیا جائیگا،انشورنس کمپنی کا صحت کارڈ پینل میں شامل تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کو خط


پشاور(قدرت روزنامہ)انشورنس کمپنی کا صحت کارڈ پینل میں شامل تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کو خط تحریر کر دیا ۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق خط میں کہاگیا ہے کہ یکم رمضان سے صحت کارڈ بحال کردیا جائیگا،7شعبوں میں علاج صرف پبلک سیکٹر اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں تک محدود کیا گیا ہے،خط میں مزید کہا گیا ہے کہ اپنڈکس آپریشن اور انجیو گرافی پبلک سیکٹر اور ایم ٹی آئی ہسپتالوں میں ہوگی،خط میں پینل میں شامل ہسپتالوں کو صحت کارڈ سے متعلق ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔