کراچی لاہور پشاور ، کوئٹہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں رمضان کاچاند دکھائی دیا،کیمرے کی آنکھ نے چاند کے مناظر محفوظ کرلیے . جیو نیوز نے دنیا بھر میں چاند کی رونمائی کی . رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا جس کے بعد نماز عشا کے بعد مساجد میں تراویح کا سلسلہ شروع ہوگیا . متعدد شہروں میں مختلف مقامات پر تراویح کا خصوصی اہتمام بھی کیا گيا . اس سے قبل پہلے روزے کی تیاری کے لیے بازاروں میں دن بھر رش رہا، پھلوں کی قیمتوں نے ہوش اڑائے لیکن خریدار باز نہ آئے . کھجور کی قیمت بھی ساتویں سیکڑے پر پہنچ گئی . کراچی لاہور راول پنڈی اور دیگر شہروں میں سحری کے لیے بازاروں اور دکانوں کو کھلا رکھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جس کے بعد پہلی تراویح کی ادائيگی ہوئی جس سے مساجد کی رونقیں بڑھ گئيں .
ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آیا اورآج بروز منگل پہلا روزہ ہوگا .
متعلقہ خبریں