ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز، پہلی تراویح کی ادائيگی، مساجد کی رونقیں بڑھ گئيں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جس کے بعد پہلی تراویح کی ادائيگی ہوئی جس سے مساجد کی رونقیں بڑھ گئيں۔
ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آیا اورآج بروز منگل پہلا روزہ ہوگا۔
کراچی لاہور پشاور ، کوئٹہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں رمضان کاچاند دکھائی دیا،کیمرے کی آنکھ نے چاند کے مناظر محفوظ کرلیے۔جیو نیوز نے دنیا بھر میں چاند کی رونمائی کی۔
رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا جس کے بعد نماز عشا کے بعد مساجد میں تراویح کا سلسلہ شروع ہوگیا۔متعدد شہروں میں مختلف مقامات پر تراویح کا خصوصی اہتمام بھی کیا گيا۔
اس سے قبل پہلے روزے کی تیاری کے لیے بازاروں میں دن بھر رش رہا، پھلوں کی قیمتوں نے ہوش اڑائے لیکن خریدار باز نہ آئے۔کھجور کی قیمت بھی ساتویں سیکڑے پر پہنچ گئی۔
کراچی لاہور راول پنڈی اور دیگر شہروں میں سحری کے لیے بازاروں اور دکانوں کو کھلا رکھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

Recent Posts

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ ہوئی۔…

1 hour ago

عمران خان کو جیل میں مشکلات ہیں تو آئیں بیٹھ کر بات کریں: وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کو جیل میں…

2 hours ago

عمران خان ناکام ہوئے تو پاکستانی عوام ہار جائیں گے,فواد چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی…

2 hours ago

ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے: حنیف عباسی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مرکزی رہنما مسلم لیگ ن حنیف عباسی نے کہا ہے کہ ملک…

2 hours ago

ممکنہ بارشیں : وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر کے ندی نالوں کی صفائی کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جولائی میں ہونے والی ممکنہ بارشوں کے…

2 hours ago

بلوچستان سے کالعدم ٹی ٹی پی کی دفاعی شوریٰ کا کمانڈر گرفتار، ’’بی ایل اے اور را‘‘ گٹھ جوڑ کا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے اڈے بنانے کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے…

2 hours ago