ملک میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز، پہلی تراویح کی ادائيگی، مساجد کی رونقیں بڑھ گئيں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا جس کے بعد پہلی تراویح کی ادائيگی ہوئی جس سے مساجد کی رونقیں بڑھ گئيں . ملک میں رمضان المبارک 1445 ہجری کا چاند نظر آیا اورآج بروز منگل پہلا روزہ ہوگا .

کراچی لاہور پشاور ، کوئٹہ اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں رمضان کاچاند دکھائی دیا،کیمرے کی آنکھ نے چاند کے مناظر محفوظ کرلیے . جیو نیوز نے دنیا بھر میں چاند کی رونمائی کی . رویت ہلال کمیٹی نے چاند کی رویت کا باضابطہ اعلان کیا جس کے بعد نماز عشا کے بعد مساجد میں تراویح کا سلسلہ شروع ہوگیا . متعدد شہروں میں مختلف مقامات پر تراویح کا خصوصی اہتمام بھی کیا گيا . اس سے قبل پہلے روزے کی تیاری کے لیے بازاروں میں دن بھر رش رہا، پھلوں کی قیمتوں نے ہوش اڑائے لیکن خریدار باز نہ آئے . کھجور کی قیمت بھی ساتویں سیکڑے پر پہنچ گئی . کراچی لاہور راول پنڈی اور دیگر شہروں میں سحری کے لیے بازاروں اور دکانوں کو کھلا رکھنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں