بلوچستان کے ساحلی اور شمال بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی اور شمال بالائی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔
کوئٹہ، چمن، اور زیارت سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری ہوئی۔
اس سے قبل پشین کے علاقے سرانان میں رات گئے 3 مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 50 جانور ہلاک ہوگئے۔
ادھر گلگت بلتستان کے ضلع دیامر اور آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا۔کیل تاوبٹ، شاہراہ نیلم، لوات بالا، سرگن ویلی کی سڑکیں بحال نہ ہوسکیں۔
دوسری جانب ملتان، سرگودھا، کمالیہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم سرد ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔