پشاور: میچنی گیٹ میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور میں مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک اےایس آئی زخمی ہوگیا . ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار معمول کی پٹرولنگ گشت پر تھے کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر موبائل پر حملہ کیا .

انہوں نے بتایا کہ حملے میں کانسٹیبل اجمل اور سراج شہید جبکہ موبائل افسر مظہر زخمی ہوا . ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ حملہ آوروں کے خلاف سرچ آپریشن کر رہے ہیں، پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے . . .

متعلقہ خبریں