ٹھٹہ کے قریب کشتی الٹنےکا واقعہ، مزید 6 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں،4 کی تلاش جاری


کراچی (قدرت روزنامہ)ٹھٹہ کےقریب حجامڑوکریک میں ماہی گیروں کی کشتی الٹنے کے حادثے کے نتیجے میں سمندر سے مزید 6 لاپتہ ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
7 روز قبل ابراہیم حیدری سے شکار کے لیے گہرے سمندر میں جانے والی آل اسد نامی کشتی تیز ہواؤں کے باعث الٹ گئی تھی، حادثے میں کشتی میں سوار 45 ماہی گیر ڈوب گئے تھے، جن میں سے31 کو بچالیا گیا تھا۔
حجامڑو کریک میں ڈوبنے والی کشتی کے لاپتہ 14 ماہی گیروں میں سے 10 کی لاشیں مل گئی ہیں،باقی 4 ماہی گیروں کی تلاش کے لیے نیوی ،ایدھی فاؤنڈیشن اور میرین سکیورٹی کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گزشتہ روز 4 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی تھیں جنہیں ایدھی فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کے ذریعہ کورنگی نمبر 50 ایدھی سرد خانہ کراچی بھجوادیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ تمام لاپتہ ماہی گیروں کا تعلق کراچی سے ہے۔

Recent Posts

مصنوعی ذہانت کے ممکنہ خطرات سے کیسا بچا جائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یونیسکو کا کہنا ہے کہ اس کی سفارشات پر عمل کر کے…

1 min ago

مریم نواز اپنے والد کے نقشِ قدم پر چل رہی ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے…

8 mins ago

امریکا: طوفان کے بعد ٹیکساس شدید گرمی کی لپیٹ میں، بجلی منقطع

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مقامی میڈیا اور نیشنل ویدر سروس نے کہا ہے کہ امریکی ریاست…

18 mins ago

جن بچوں نے والدین کو چھوڑ دیا انہوں نے جنت ٹھکرا دی: گورنر سندھ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے جن بچوں نے والدین کو…

25 mins ago

حج 2024: سعودی وزارت حج کا عازمین کی آگاہی کے لیے 15 بڑی زبانوں میں عالمی مہم کا آغاز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حج سے متعلقہ ضوابط…

37 mins ago

فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے آج حجاز روانہ ہونے والا شخص ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج بروز اتوار حج کے لیے عازم سفر ہونے والا شیخ ڈاکوؤں…

44 mins ago