گورنر سندھ نے سحری کرنے کے لئے آنے والے افراد میں کھانا بھی تقسیم کیا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے دیکھ کر افسوس ہوا کہ لوگ آج بھی وہیں کھڑے ہیں، ایسے حالات میں لوگوں کھلانا ثواب کا کام ہے . کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاند پر بھی بجلی، گیس اور پانی نہیں ہے اور پاکستان میں بھی، کل ہم نے 3 کلومیٹر سڑک کا افتتاح کیا . ان کا کہنا تھا کہ مجھے کام کرنے کے لئے گورنمنٹ کے پیسوں کی ضرورت نہیں ہے . میں نے سارا کام دوستوں کی مدد سے کیا ہے . . .
کراچی (قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کے لئے عہدہ نہ بھی ہوا تو لوگوں کی خدمت کرونگا، ایک سال گزر گیا لیکن لوگوں کے حالات نہیں بدلے .
کراچی میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نمائش پر فلاحی ادارے کی جانب سے لوگوں کو سحری کرانے کے پروگرام میں شریک ہوئے .
متعلقہ خبریں